Home نیوز پاکستان شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،آرمی چیف

شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا مشاہدہ کیا اورکہا کہ ہنر مند اور ماہر فضائی جنگجو پاک فضائیہ کے شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فضائی مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے جنگی کارکردگی کے تمام عناصر کے موثر استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل بیس پر جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا مشاہدہ کیا۔

پاک فضائیہ کی 14 ملکی میگا فضائی مشق کے مشاہدے کے موقع پر ترکی،آذربائیجان اور ہنگری کے ائیر چیفس بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں آرمی چیف کو غیر ملکی مہمانوں کے ہمراہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی تربیتی سہولت اور مشق کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھرپور تعاون کو سراہا، مشق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بتایا کہ مشق انڈس شیلڈ شریک فضائی افواج کے لئے اپنی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی جانب سے اس میگا مشق کو کامیابی کے ساتھ ترتیب دینے، فضائی جنگی مشنز کی موثر نگرانی، تجزیے اور تشخیص کو یقینی بنانے کے لیے ادا کیے گئے متحرک کردار کو سراہا ۔

 

فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکز کے جدید ترین انفراسٹرکچر اور وسائل نے اس اہم فضائی مشق کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،ائیر چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فضائی مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے جنگی کارکردگی کے تمام عناصر کے موثر استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز، فورس ملٹی پلائرز اور معاون عناصر کا آپریشنل صلاحیتوں پر اثر پڑتا ہے مشقوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ فضائی جنگ کے مسلسل بدلتے ماحول اور نظریات کے درمیان مشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیر القومی فضائی مشقوں کی بنیادی اہمیت ہے، انہوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ایئر پاور سنٹر آف ایکسی لینس کو جدید ترین سہولیات اور اتنے بڑے پیمانے پر فضائی مشق کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر کردار کو سراہا۔

جنرل سید عاصم منیر نے اعتراف کیا کہ مرکز کی مہارت اور لگن نے انتہائی ہنر مند اور ماہر فضائی جنگجو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ شاہین جدید جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے ائیر چیف کی متحرک قیادت کو بھی سراہا جن کے پختہ عزم اور انتھک کوششوں نے اس مشق کو خطے کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کے انعقاد کی راہ ہموار کی۔

 

انہوں نے سائبر، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی، خلائی اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کے لیے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے وژن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کاکہناتھاکہ انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی کو تقویت دینے اور اتحادی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، یہ مشق آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے، باہمی تعاون کو فر دینے اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم دینا ہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...