Home نیوز پاکستان شاہد آفریدی کا حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان

شاہد آفریدی کا حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ان لوگوں کو دی جائے جو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب ریاض آئے اور بیٹھے ہیں انہیں چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور امید رکھوں گا کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...