Home سیاست شہریار آفریدی کیس،عدالت کا ڈی سی ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف کیس میں بڑا حکم

شہریار آفریدی کیس،عدالت کا ڈی سی ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف کیس میں بڑا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کیخلاف ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کا ایم پی او آرڈر کرنے پر ڈی سی اسلام آباد و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی فاروق امجد بٹر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ میرے وکیل سپریم کورٹ میں ہیں۔ جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کچھ ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں ؟ آپ جو بھی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں لے آئیں ، جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ باقی جگہوں کے ایم پی او آرڈرز بھی ریکارڈ پر لانے ہیں۔

عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ بیان حلفی اور جو دیگر ریکارڈ ساتھ لگانا ہے وہ لگا دیں۔ اسپیشل پراسکیوٹر قیصر امام نے عدالت کو بتایا کہ 150 ایم پی او آرڈرز جاری ہوئے ، جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ ساتھ لگا دیں وہ بھی سامنے آجائے گا وہ کیسے آرڈرز ہوئے ،باقی ملک کے بھی جو ایم پی او آرڈرز ہیں وہ ساتھ لگانے ہیں تو لگا دیں۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی ، اگر آپ کو فون کالز آئیں گی اس پر آرڈر پاس کریں تو آپ کو روکنا ہو گا ۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کیس 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...