Home سیاست قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار بھی جناح ہاوس حملہ الزام میں گرفتار

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار بھی جناح ہاوس حملہ الزام میں گرفتار

Share
Share

لاہور: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو بھی جناح ہاوس حملہ الزام میں گرفتار کرلیا گیا، شمائلہ ستار کو لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں حراست میں لیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستار پر بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے، انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو لاہورسےگرفتارکیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق وہ 9 مئی کوجناح ہاؤس کےباہرتوڑپھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا ، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی موجودہ قومی فٹ بال ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھاہے۔

واضح رہے کہ اب تک کور کمانڈر ہاوس و دیگر حملوں میں ملوث ہونے پر سیکڑوں نوجوان کارکن گرفتار اور جیلوں میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے وہ رہنما جو پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کرتے ہیں انھیں چھوڑ دیا جاتا ہے یہ رعایت ورکرز کو نہیں دی جا رہی.

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...