Home Uncategorized شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

Share
Share

لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی آل راوٴنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے، شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ دارایاں سنبھال سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے، کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہے، یہ ٹی 20 سیریز اپریل میں شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...