Home سیاست شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس شروع،شہباز شریف کاافتتاحی خطاب

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس شروع،شہباز شریف کاافتتاحی خطاب

Share
Share

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس کی صدارت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک رہنماوٴں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ایس سی او کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس سے قبل مہمان کنونشن سینٹر اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبد اللہ ارپیوف شریک ہیں۔

علاوہ ازیں ایران کے نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ منگولیا مبصر ملک کے طور پر شریک ہے جس کی نمائندگی منگولین وزیراعظم کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...