Home sticky post 5 پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

Share
Share

پیرس:پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہو گئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔
رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔
تاہم پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کو موٴثر فضائی دفاعی نظام کے تحت نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں صرف مہنگی ٹیکنالوجی فتح کی ضمانت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے حالیہ دفاعی کارروائی میں انتہائی مہارت کے ساتھ دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد بھارتی دفاعی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جب کہ بھارت میں سوشل میڈیا اور بعض عسکری تجزیہ نگاروں نے بھی اس ناکامی پر تنقید کی ہے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے...

نئے پوپ کے انتخاب کے لئے اجلاس ،علامتی سیاہ یا سفید دھوئیں سے کیا مراد ہوگی؟

ویٹیکن:رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے...

بھارتی حملے کے بعد واہگہ بارڈر میں مشترکہ پریڈ، بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا

لاہور:بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن...

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر تاریک شب کو چاندنی رات بنادیا، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت...