اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس ہوا، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال کے چاند کا باضابطہ اعلان کیا۔