Home سیاست کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں، شزہ فاطمہ

کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں، شزہ فاطمہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا اس سال چار ارب سے زائد یوتھ کی اسکلز ڈویلپمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے، ڈیجی اسکلز پروگرام کے ذریعے اب تک تقریبا ساڑھے چار ملین یوتھ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں جس سے کثیر تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اسلام آباد آئی ٹی پارک کے بعد دوسرا آئی ٹی پارک کراچی میں بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولیں گے، خواتین اسٹارٹ اپس کے اندراج کے لیئے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کھولنے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...