Home سیاست شہباز شریف کا زرداری سے رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

شہباز شریف کا زرداری سے رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت کا اعلان کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطہ کرکے شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ‘سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف اور اپنی طرف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ان کی جماعت وزارت عظمیٰ اور دیگر اہم معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن وزارتیں نہیں لے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی پی پی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر شپ کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے صدر بنیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...