Home سیاست شیخ رشید مبینہ اغوا کیس، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

شیخ رشید مبینہ اغوا کیس، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

Share
Share

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو۔
عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں، لہٰذا آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...