Home سیاست شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو منالیا،ناراضگی ختم ،ساتھ دینے کا اعلان

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو منالیا،ناراضگی ختم ،ساتھ دینے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو اُن کے گھر جاکر منالیا۔

شیر افضل مروت پارٹی کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد ناراضی قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر کے گھر پر پہنچے اور اپنے بیان سے متعلق وضاحت کی۔

شیر افضل مروت نے پارٹی کے قائمقام چیئرمین کو گلے لگایا اور اُن کے گال پر بوسہ دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ناراضی ختم ہوگئی۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر کے ساتھ بیٹھ کر شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے میڈیا پر جو گفتگو کی اُس کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا، میرا مؤقف شروع سے ایک ہی ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ہمیں جیسا احتجاج کرنا چاہیے تھا ویسا ردعمل نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو اگر میری کوئی بات بری لگی تو وہ آدھی رات کو کال کر کے بولتے تو میں ان کے گھر پر آکر ناراضی ختم کرلیتا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر میرے بھائی ہیں اور میں یہاں یہ معلوم کرنے آیا کہ یہ واقعی ناراض ہیں یا پھر شوکاز نوٹس خلائی مخلوق کی طرف سے بھیجا گیا، میں نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگایا ماتھے پر بوسہ لیا تو ان کے ایک شکن بھی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملاقات اور ویڈیو پیغام کے توسط سے پی ٹی آئی کارکنان کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، بیرسٹر گوہر ہمارے چیئرمین رہیں گے اور یہ عمران خان کی طرف سے نامزد کردہ چیئرمین ہیں، خان نے جس کو بھی نامزد کیا وہ ہمارے سر کا تاج ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’بیرسٹر گوہر آئندہ بھی پارٹی کے چیئرمین رہیں گے اور ہم ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، جو لوگ اختلافات پیدا کر کے کارکنان کو مایوس کرنا چاہتے ہیں انہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکامی ہوگی‘۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...