Home تازہ ترین شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، جب بانی پی ٹی آئی عمران خان بلائیں گے تب ملاقات کیلئے جاوٴں گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینی گئیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، تحریکِ انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے تو کسی دن دوسرا عدالت پیش ہوتا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...