Home سیاست سینیٹ میں پچھلی نشستیں ملنے پر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

سینیٹ میں پچھلی نشستیں ملنے پر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

Share
Share

 

اسلام آباد:سینیٹ میں پچھلی نشستیں ملنے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

شبلی فراز نے اپنے خط میں کہا کہ آئینی جمہوری و پارلیمانی سکیم کے تحت سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھلی نشستیں دی گئی ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک ممبر والی جماعتوں کو سینیٹ میں پہلی نشستوں پر جگہ دی گئی ہے، چیئرمین سینیٹ ایوان میں نشستوں سےمتعلق تبدیلی کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کے بینچز پر حکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹایا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...