Home سیاست شیرافضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے

شیرافضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیرافضل مروت کورونا وائرس کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ‘بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتا چلا کہ کوویڈ-19 سے متاثر ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میرا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور جسم درد کر رہا ہے اور اسپتال میں داخل ہوں’۔

دعاؤں درخواست کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے’۔

یاد رہے کہ شیر افضل کو حال ہی میں اسلام آباد میں جلسے میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...