Home کھیل پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر بھی دل برداشتہ ہو گئے

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر بھی دل برداشتہ ہو گئے

Share
Share

اسلام آباد:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کردیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا اور یہ لوگ بڑا اسکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا 200 رنز بنانا بھی مجھے مشکل لگ رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی زبردست بولنگ کی ہے جبکہ روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور اتنے زبردست بولرز کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...