Home نیوز پاکستان حنا پرویز بٹ نے ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

حنا پرویز بٹ نے ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

Share
Share

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور ٹیم 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر سیاسی تبصرہ کیا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آج پی ٹی آئی والی کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو مایوس کیا۔

حنا پرویز بٹ نے پاکستانی ٹیم کی میچ میں کارکردگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...