کراچی :پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔
ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ افواہیں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ شعیب ملک جو پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، دوسری مرتبہ والد بننے والے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ثناء جاوید ایک شو کے دوران کھانے کی مخصوص اشیاء کو دیکھ کر متلی محسوس کرتی نظر آئیں اور فوراً وہاں سے ہٹ گئیں۔
مداحوں نے اس ویڈیو کو دیکھتے ہی اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ شاید اداکارہ ماں بننے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا اور کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید بہت جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔
شعیب ملک یا ثناء جاوید کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے مداح ان سے جلد از جلد وضاحت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
جہاں کچھ مداح اس خبر کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی شروع دن سے ہی تنازعات میں گھری رہی ہے اور یہ افواہ بھی محض ایک قیاس آرائی ہو سکتی ہے۔