Home Uncategorized شعیب ملک کو بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شئیر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

شعیب ملک کو بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شئیر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

دبئی:قومی کرکٹر شعیب ملک کو ان کے بیٹے کی سالگرہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سالگرہ کی ویڈیو اور تصاویر میں اذہان کو اپنے والد کے ساتھ زیادہ خوش محسوس نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کی چھٹی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب شعیب ملک دبئی پہنچے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ اذہان کی برتھ ڈے کا کاٹ رہے ہیں۔

سالگرہ کی ویڈیو اور تصاویر میں اذہان کو اپنے والد کے ساتھ زیادہ خوش محسوس نہیں کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے حق میں جبکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا قومی کھلاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اداکارہ کے ساتھ افیئر رکھ کر اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا اور ایک ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا جبکہ اذہان بھی اپنے بابا کے ساتھ ان کمفرٹیبل ہے۔

یاد رہے کہ سال 2010 میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار سے شادی کی تھی جن سے ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2023 میں راہیں جدا کرلیں اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی تھی۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں رہ رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ رہتا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...