تل ابیب:اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی شہر جافا میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ حال ہی میں یروشلم اسٹریٹ پر تعمیر کیے جانے والے ایک لائٹ ریل اسٹیشن پیش آیا۔
امریکی نیوز چینل کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر دہشت گرد حملہ ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کے ایک ہجوم پر فائر کرنے والے کم از کم دو افراد کو پکڑا گیا ہے۔