Home Uncategorized عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ کاواقعہ ، شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل

عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ کاواقعہ ، شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل

Share
Share

مسقط: سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

 پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ اومان حکومت نے کل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلسِ عزاء جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...