Home نیوز پاکستان بنوں چھاوٴنی پر دہشتگردوں کاحملہ، 8 فوجی جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

بنوں چھاوٴنی پر دہشتگردوں کاحملہ، 8 فوجی جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: بنوں چھاوٴنی پر دہشتگردوں کے حملے اور خودکش دھماکے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 15 جولائی کی صبح 10دہشتگردوں کے گروپ نے بنوں چھاوٴنی پر حملہ کیا تاہم اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی چھاوٴنی میں داخل ہونیکی کوشش ناکام بنا دی جس پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاوٴنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا اور اس سے ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظلِ حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔ شہدا کا تعلق ضلع پونچھ آزاد کشمیر، خوشاب، ضلع نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفر آباد آزاد کشمیر، ضلع کرک، ضلع بہاولپور اور لکی مروت سے ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دہشتگردی کی یہ گھناوٴنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف موٴثر کارروائی کرے، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے جبکہ مسلح افواج دہشتگردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...