Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی تنویر حسین علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔

خرم شہزاد نواز ، عامر محمود کیانی جمشید مغل عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیااسد عمر آئے ہیں کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایااسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں عدالت نے ریمارکس دیے تنویر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ ساتھ لگا دیں۔

بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے کہا گیا انٹر نیٹ میسر نہیں آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی۔ گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شو کاز نوٹس جاری کیا تھا آج بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں۔لکھوں گا نیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...