Home سیاست ‎شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری

‎شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں واضح کیا گیا ہے تین دن کے اندر آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاشو کاز نوٹس سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔

شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔

نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔ اگر آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...