Home سیاست ایس آ ئی ایف سی کاملکی خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے ایس او ایز کی نجکاری کاعمل تیز کرنے پر اتفاق

ایس آ ئی ایف سی کاملکی خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے ایس او ایز کی نجکاری کاعمل تیز کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ایپکس کمیٹی نے عوام کے وسیع تر مفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ان قومی ملکیت والی کمپنیوں (SOEs) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں SIFC کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، عبوری وفاقی کابینہ کے اراکین، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو کونسل کی گزشتہ اجلاس کے بعد سے آج تک ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس نے ملک میں سرمایہ کاری پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عناصر ،بشمول اصلاحاتی عمل میں تعطل اور شدید خسارے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا.

اجلاس میں عوام کے وسیع تر مفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ان قومی ملکیت والی کمپنیوں (SOEs) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا.

کمیٹی نے سرمایہ کاری کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئےطے شدہ اہداف کے حصول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو بتایا گیا بجلی چوروں سے سولہ ارب وصول کئے گئے ۔32 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔ تمام ڈسکوز کے بورڈ اف ڈایریکٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے مختلف وزارتوں کی طرف سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا.

وزیرِ اعظم نے وزارتوں کو (whole of the government) اپروچ کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایسے اقدامات جاری رکھ کر ملکی معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا.

آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا.

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...