Home sticky post 3 پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت، نئی کمپنیوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت، نئی کمپنیوں میں ریکارڈ اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران ملک میں 3 ہزار 444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔ نئی کمپنیوں کے قیام کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 49 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں، جن میں چین اور امریکا کے سرمایہ کار نمایاں رہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ بالخصوص معدنیات، تجارت اور آئی ٹی کے شعبوں پر مرکوز رہی، جو پاکستان کے قدرتی وسائل اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں کے دوران بی وائی ڈی، گوگل، آرامکو اور دیگر بڑی عالمی کمپنیوں سمیت 19 کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قدم رکھا ہے۔

ماہرین کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ ملک میں بہتر ہوتے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی اور کاروباری مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج...

طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

اسلام آباد:معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ...

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض :سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی...