Home سیاست ‎پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

‎پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردئیے گئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی طے ہوگیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے مابین 8 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی دونوں فریقین نے توثیق کی، پاکستان اور ایران کے درمیان سول معاملات میں عدالتی معاونت کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور ایران کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی طے ہوگیا، خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے متعلق مشترکہ تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔

وزارت سمندر پار پاکستان، انسانی وسائل کی ترقی، ایرانی کوآپریٹو، وزارت سوشل ویلفیئر کے درمیان ایم اویوپر دستخط کئے گئے، فلم کے تبادلے کیلئے وزارت اطلاعات اور ایران کی وزارت ثقافت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی، ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈآرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت اور باہمی قانونی تعاون کیلئے وزارت قانون و انصاف، ایران کی وزارت قانون میں مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے گئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...