Home نیوز پاکستان سکھ رہنما قتل سازش، امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

سکھ رہنما قتل سازش، امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

Share
Share

واشنگٹن: مودی سرکار کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ امریکی سرزمین پر علیحدگی پسند سکھ کی سازش پکڑے جانے پر امریکی حکام نئی دہلی پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے خالصتان رہنما قتل سازش کے سلسلے میں بھارت کا دورہ کیا ہے۔

وفد نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر بھارتی حکومت کی تفتیش کے وعدے کی پاسداری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔
امریکی وفد کو سکھ رہنما قتل سازش کی کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے تفتیشی پینل سے بھی متعارف کرایا گیا۔ جو قتل سازش میں ملوث ذمہ داروں کی نشاندہی اور انھیں سزا دلوانے کا مجاز ہوگا۔

جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔

سکھ رہنما قتل سازش کیس میں ایک بھارتی شہری پر امریکا میں فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے امریکا میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا تھا۔ اس قتل سازش میں ایک بھارتی اہلکار کا بھی نام سامنے آیا تھا۔

جس پر مودی سرکار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس قتل کی سازش میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاہم اس حوالے سے تفتیش سست روی کا شکار ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...