Home Uncategorized بھارتی دہشتگردی کے خلاف لندن میں سکھوں کا بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی دہشتگردی کے خلاف لندن میں سکھوں کا بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Share
Share

لندن:سکھ فار جسٹس کے زیرِ انتظام بھارتی دہشتگردی کے خلاف لندن میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا سکھ اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

مظاہرے کا اہتمام سکھ فار جسٹس سکھ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہوا۔مظاہرین کا کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کے خلاف لندن میں احتجاج کیا۔کینیڈین وزیر اعظم کی بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر سکھوں کی تحریک خالصتان کو نئی جہت ملی ۔

مظاہرین نے کہا کہ ہردیب سنگھ نجر کے قتل نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے، مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے ۔مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔

مظاہرین کاکہناتھا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا،سکھ اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں، بھارت نے اقلیتوں کے قتل عام کا سلسلہ بھارت سے باہر بھی شروع کردیا ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھارت کی دہشت گردی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں برطانیہ اپنی ٹریڈ ڈیل کی خاطر سکھوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز نہ کرے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...