Home تازہ ترین سندھ اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم تشکر پر متفقہ قرارداد منظور کرلی

سندھ اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم تشکر پر متفقہ قرارداد منظور کرلی

Share
Share

کراچی :سندھ اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم تشکر کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کرلی ہے۔اراکین اسمبلی نےکہاکہ مسلح افواج کے سربراہان اور پوری قوم کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سندھ ا سمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو بھارتی جا رحیت میں شہید ہونے والے افراد کی دعا مغفرت کے بعد صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو نے قرارداد پیش کی ۔

قراداد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے فتح نصیب کی ہے۔ اب پوری دنیا بھارت کو کسی قسم کے ہتھیارفراہم نہ کرے اس لیے کہ بھارت کو ہتھیارچلانا ہی نہیں آتے۔

صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں مگر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں ۔مودی کی انتہا پسند سوچ اس خطے کے لئے نقصان پہنچا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح جوابات دیئے وہ قابل تحسین ہے ۔

جماعت اسلامی کے ممبر عمر فاروق نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی تکبر کو خاک میں ملادیا ہے اور پاکستان کی میڈیا نے بھی زبردست کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا سے سندھ طاس معاہدے اور کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ بھارتی حملوں کو پاک فوج نے خاک میں ملا دیا پاک‌ فوج‌ نے ایک‌ تاریخ‌ رقم کی ہے جس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے بعد پاکستان کا ہر شہری سپاہی بن گیا ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پاکستان کو بھارت چھوٹا ملک سمجھ رہا تھا ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور طاقت اب ہمیں کام آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم مقاصد تھے پاکستان نے پہلے ہی تعاون کی پیش کش کی مگر انہوں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔پاکستانی جنگی پائلٹس کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ پاکستان نے بہت ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے مگر بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا آغاز کیا۔پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی اور پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کرتا رہا ہے ۔پاکستان کی سیاسی قیادت نے بہترین طریقے سے فیصلے کیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے آغا سراج درانی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وطن کی خاطر ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے اور ہم پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا مسلح افواج کے سربراہان کو اور پوری قوم کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ، ترکیہ شکریہ ادا کرتے ہیں اور امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ان ممالک نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا ان بھی سلام پیش کرتا ہوں ۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان کا دشمن بزدل ہے اور وہ سوچتا تھا کہ پاکستان کمزور ملک ہے مگر سلام ہے ہماری افواج کو جس نے دشمن کو سخت جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک قوم بن کر بھارت کو جواب دیا ۔بھارت دفاعی ، اخلاقی اور سیاسی محاذ ہارگیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تینوں افواج کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بہت واقعات ہوئے مگر انڈیا نے کبھی مذمت نہیں کی مگر پاکستان نے پہلگام واقعے پر ہر طرح کا تعاون کرنے کی پیشکش کی ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کروانا چاہتا ہے۔
بعدازاں ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کو...

سعودی عرب کا ناسا کے ساتھ تعاون سے سیٹلائٹ لانچ کرنے پر اتفاق

ریاض:سعودی خلائی ایجنسی اور امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)کے درمیان خلا کے موسم...

وزیراعظم کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ آمد

راولپنڈی:وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید...

گورنر سندھ کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت، گولڈ میڈلز عطاء کئے

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس میں...