Home نیوز پاکستان وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی بی سے 400 ملین ڈالرمانگ لئے

وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی بی سے 400 ملین ڈالرمانگ لئے

Share
Share

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب زدگان کے لیے مزید ڈھائی لاکھ مکانات کی تعمیر کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 400 ملین ڈالر کی امداد طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (ADB) کے وفد نے ہانگ سو لی کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے مزید 250000 مکانات کے تعمیراتی پروجیکٹ پر تبادلہ خیال اور 400 ملین ڈالر کے لیے شرائط و ضوابط پر بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ شکیل منگنیجو، سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی، سی ای او ایس پی ایچ ایف خالد شیخ نے شرکت کی جبکہ بینک کے وفد میں آبی وسائل و ہنگامی امداد کے سربراہ میاں شوکت، ماہر اقتصادیات جولس ہیوگٹ، پراجیکٹ اینالسٹ رابعہ اور دیگر شامل تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے ڈھائی لاکھ مکانات کی تعمیر کیلیے فنڈز تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کیلیے 400 ملین ڈالر اور کمیونٹی انفرا اسٹرکچر کی ترقی کیلیے اضافی 100 ملین ڈالر درکار ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ایک موثر نکاسی سسٹم (بڑے گڑھوں اور تالاب نما ٹینکوں کے ساتھ) پینے کے پانی کی سہولت اور نکاسی آب کا نظام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ مکانات کو سولر یونٹس اور واش رومز فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سی ای او ایس پی ایچ ایف خالد شیخ نے کہا کہ 10 لاکھ گھروں میں سے 100000 گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور دیگر پر کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انتخابی منشور میں غریبوں کیلیے کم قیمت مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کے علاوہ مکانات کی تعمیر کیلیے عطیہ دہندگان کی بھی تلاش کر رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 250000 گھروں کی تعمیر کے 400 ملین ڈالر مالیت کے منصوبے کی کاغذی کارروائی مکمل کی جائے گی تاکہ انہیں ایشین بینک کے بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...