Home تازہ ترین سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری

Share
Share

کراچی:آئی بی اے سکھر نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری کر دیے ہیں، امیدوار اپنی کارکردگی کے نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیبا ٹیسنگ سروس نے آئی بی اے سکھر کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ کے چھ شہروں میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا ٹیسٹ 8 دسمبر کو منعقد ہوا جس میں 38 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ یہ ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت لیا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبروں کا معیار مقرر کیا گیا ہے، امیدوار اپنی کارکردگی کے نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

نتائج پر اعتراضات درج کروانے کا وقت 17 دسمبر 2024 شام پانچ بجے تک ہے، امیدوار ای امیل کے ذریعے بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کا ذاتی ڈیٹا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فراہم کیا ہے۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...