Home سیاست سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز آ ئندہ ماہ سے کراچی میں ہو گا

سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز آ ئندہ ماہ سے کراچی میں ہو گا

Share
Share

کراچی :سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہو گا، لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

سندھ پریمیئر لیگ کے آرگنائزر نے کہا ہے کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت کرکٹ کے اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کامران ٹیسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔

‎سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب 25 دسمبر کو ہو گی جس میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے۔

آرگنائزر نے کہا ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ‎سندھ پریمیئر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...