Home Uncategorized امریکا میں مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حق نعرے لکھ دیے گئے

امریکا میں مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حق نعرے لکھ دیے گئے

Share
Share

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے۔

حکومت مخالف نعروں پر بھارت چراغ پا ہوگیا، امریکی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں اور علیحدگی پسندوں کو کہیں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔

امریکی شہر نیوارک (Newark) کے مندر پر بھارتی حکومت مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ مندر کے باہر لگے بورڈ پر خالصتان بھی لکھا گیا۔

واقعے پر بھارتی حکام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا کے محکمہ انصاف نے ایک بھارتی شہری کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے امریکی سرزمین پر خالصتان تحریک سے وابستہ ایک رہنما کو قتل کرانے کی سازش کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...