یروشلم:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء میں اپنے پہلے میچ میں سست بولنگ کرنے پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی حکام کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 7 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی حکام کے مطابق سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں لنکن ٹیم مقررہ وقت پر 2 اوورز پیچھے تھی۔
حکام کے مطابق قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ ہوتا ہے، سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔