Home نیوز پاکستان ننھے یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ننھے یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔

شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے، ان دنوں شیراز نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں بھی شریک ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...