Home نیوز پاکستان سموگ تدارک کیس،خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل و جرمانے کرنے کا حکم

سموگ تدارک کیس،خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل و جرمانے کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے جوہر ٹاؤن کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا اور سموگ تدارک اقدامات کی خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہو گی جس پر عدالت نے کہا کہ اس کو جلدی مکمل کریں، 25 دسمبر بہت دور ہے، 9 انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پیر تک آپ مشاورت کر کے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہو سکتی ہے، اگر میں دن میں بھی انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کرنے کی اجازت دیتا ہوں تو پھر کتنے دن لگیں گے، اس پر مشاورت کریں اور انڈر پاسز کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پروجیکٹ شروع کیا ہے؟ یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کر رہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کوئی شروع نہیں کیا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے موقف اپنایا کہ سی بی ڈی سے جب پہلی میٹنگ ہوئی تھی تو انہوں نے کہا تھا گرین پروجیکٹ شروع کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر گرین پروجیکٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...