Home Uncategorized امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پینٹ سے سانپ برآمد

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پینٹ سے سانپ برآمد

Share
Share

میامی: امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون سے سانپوں کا ایک چھوٹا بیگ برآمد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر عجیب و غریب واقعے میں سیکیورٹی افسران کو ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں کا بیگ ملا ہے۔

ریاست میامی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران کو مسافر کی پینٹ سے عینک کا چھوٹا سا بیگ ملا جس میں متعدد سانپوں کے بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پیش آیا۔

میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ” ایکس” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔

ایڈمنسٹریشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...