اسلام آباد:انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اب تک 30 سے زائد شرپسند افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گnے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ہم قانون اور ضابطے میں رہتے ہوئے سب کرتے ہیں۔ جہاں پر شرانگیزی، املاک کو نقصان پہنچانےکی کوشش ہوگی، کارروائی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہے تو معلومات دیر سے پہنچتی ہیں۔