Home Uncategorized عراق میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا امکان

عراق میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا امکان

Share
Share

بغداد:عراق میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔

عراقی وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی ملک میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے، اس ایپ میں تعلیمی مواد کی کمی اور اس کا مقصد مکمل طور پر تفریح فراہم کرنا ہے۔

وزیر مواصلات کے مطابق حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور نیپال سمیت بہت سے ممالک چینی ملکیت والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے بارے میں خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان ممالک میں پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کے خدشات کی وجہ سے سرکاری ڈیوائسز سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...