Home sticky post 6 سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجا

سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجا

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، سہیل آفریدی نئے قائدِ ایوان ہوں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیرِ اعلیٰ استعفیٰ دے تو منظوری ضروری نہیں ہوتی، وزیرِ اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ گورنر استعفے کی منظوری دیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی یا حکومت تبدیلی لا سکتی ہے، یہ ایک جمہوری اور پارلیمانی سیاسی عمل ہے، وزیرِاعلیٰ کی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینا گورنر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خونریزی ختم ہو، ہم دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...