Home سیاست کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف

کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف

Share
Share

گوجرانوالا: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔

ںواز شریف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...