Home سیاست بعض سیاستدان دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی، سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

بعض سیاستدان دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی، سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

Share
Share

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، جو اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک اور عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی این اے 9 سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی اتحاد تھا جو 1977 میں دائیں بازو کی جماعتوں نے عام انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سیاسی مہم چلانے کے لیے تشکیل دیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان الیکشن سے متعلق دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تجویز دے رہی ہے کہ تمام سیاستدان میز پر بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکال کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، دھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا اور اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور عوام پریشان ہیں جس پر سیاستدانوں اور حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ مہنگائی کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کام کریں گے، ہم نے میثاق جمہوریت پر 90 فیصد عمل کیا جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور عوام کو تاریخی فائدہ ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا 10 فیصد حصہ عدلیہ کی اصلاحات پر مشتمل ہے جس کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقید پیش کرتے ہیں اور دنیا تسلیم کرتی ہے کہ شہدا زندہ ہوتے ہیں اور آج بھی ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں الیکشن میں حصہ لیا اور جیلوں کے خون اور محنت کے نتیجے میں دو حکومتیں سنبھال رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی ہمارا منتخب ہوا ہے، اس بار تاریخ رقم کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو دوسری مربتہ صدر پاکستان منتخب کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہادت کے 45 سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنا اور گرا رہے ہیں، شہید بھٹو نے مزدوروں کو طاقت دی، ملک کو ایٹمی پاور بنایا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...