Home تازہ ترین سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ بتادی،حیرت انگیز انکشاف

سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ بتادی،حیرت انگیز انکشاف

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وزن بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی تنقید اور اس کے نتیجے میں کردار سے محرومی کا واقعہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے جسمانی وزن پر کیے گئے تبصروں نے انہیں شدید متاثر کیا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہی دبنگ اداکاری اور خوبصورتی سے کیا تھا۔ لیکن انہیں بھی جسمانی خدوخال اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب انہیں صرف وزن کی وجہ سے مرکزی کردار نہیں دیا گیا۔

سوناکشی نے بتایا، ’’مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں واقعی ٹوٹ گئی تھی۔ میں روتے ہوئے گھر واپس آئی کیونکہ مجھے صرف اس لیے مرکزی کردار نہیں دیا گیا کہ میرا وزن زیادہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ وہ خود سے سوال کرنے لگیں کہ ’’خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ مجھے ایسا کیوں بنایا؟‘‘

سوناکشی نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی ماسی کے پاس گئیں اور ان کی گود میں لپٹ کر رونے لگیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں جی بھر کر روئی، اور پھر اگلے دن دل ہلکا ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔‘

سوناکشی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ اپنی خود اعتمادی کو کسی بھی تنقید سے بالاتر سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’آج میں اپنے آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں نے یہ سیکھ لیا ہے کہ لوگوں کی رائے آپ کی قدر نہیں کرتی، بلکہ آپ کی خود اعتمادی ہی آپ کو آگے بڑھاتی ہے۔

سوناکشی سنہا کی یہ کہانی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے متاثر کن ہے بلکہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اپنے جسمانی خدوخال یا وزن کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی کہانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود اعتمادی اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہے

Share
Related Articles

پاکستانی فوجی قیادت سے رابطہ کرکے عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں،امریکی کانگریس اراکین کا سیکریٹری اسٹیٹ کو خط

واشنگٹن:امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری...

افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لئے انشورنس گارنٹی لازمی قرار

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی...

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش، اس کے لئے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے،پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی...