Home سیاست انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں جمع کروانے کے لیے ایس او پیزجاری

انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں جمع کروانے کے لیے ایس او پیزجاری

Share
Share

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں جمع کروانے کے لیے ایس او پیزجاری کر دیئے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں صبح 8:30 سے شام 4:30 تک لی جائیں گی، درخواستوں پر سماعت 10 اور11 فروری کو بھی ہوں گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پٹیشن جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، امیدوار ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پٹیشنز کی 9 کاپیاں، ایک اصل اور 8 کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کرانی ہوں گی، درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف میں مہیا کرے گا۔

درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے، درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ درخواست دہندہ مدعا علیہان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کریں گے، وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ منسلک کرنا ہو گا، صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوں گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...