Home تازہ ترین جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

Share
Share

سنچورین:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹ سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے فتح کیلئے درکار 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔آج بھی جنوبی افریقی بیٹرز نے محتاط انداز سے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا تاہم ان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما کو 40 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر حاصل کی۔کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر ایڈن مارکرم نے 37 رنز بنائے، کگیسور باڈا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کائیل وررینے 2 ، ڈیوڈ بیڈنگھم 14 اور کوربن بوش صفر پرآؤٹ ہوئے، جبکہ مارکو ینسین نے ناٹ آؤٹ 16 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے۔قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ ہوم ٹیم نے 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر 90 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

سال 2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے

کراچی: سال 2024 اپنے دامن میں تمام تر رعنائیاں اور تلخ یادیں...

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ...

سینئر سفارتکار شفقت علی خان نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

اسلام آباد:سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کر...

آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے،چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمٰن نے کہا...