Home سیاست قومی اسمبلی میں ممبر کی سگریٹ نوشی پراسپیکر ایاز صادق برہم ہو گئے

قومی اسمبلی میں ممبر کی سگریٹ نوشی پراسپیکر ایاز صادق برہم ہو گئے

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبر کی جانب سے سگریٹ نوشی پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ممبر نے دوران کارروائی سگریٹ نوشی کی۔

اس پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگریٹ پی، یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے۔

ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اپنے ہمراہ کسی کو ساتھ نہ لائیں کیونکہ گیلری میں بیٹھ کر ٹک ٹاکر ویڈیوز بناتے ہیں، اگر آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایوان میں موجود گیلریاں بھی ایوان کا حصہ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...