Home سیاست اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط

Share
Share

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے وفاق کی قانون سازی کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوسرے خط میں فوری کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو اپنے دوسرے خط میں فوری کارروائی پر زور دیا اور الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عمل درآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے، انتخابات ایکٹ پر فوری عمل درآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا تھا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے خط لکھا تھا اور اسی روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر پہلا خط لکھ دیا تھا۔

ادھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ نے 20 ستمبر 2024 کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا تھا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...