Home سیاست سپیکر سردار ایاز صادق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ،صدرآصف زردری کی خیریت دریافت کی

سپیکر سردار ایاز صادق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ،صدرآصف زردری کی خیریت دریافت کی

Share
Share

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران سپیکر نے بلاول بھٹو سے آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا، سردار ایاز صادق نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

بلاول بھٹو نے صدر مملکت اور اپنے والد کیلئے نیک خواہشات پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاوٴں فریکچر ہوگیا تھا جہاں انہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اَپ کے بعد صدر زرداری کے پاوٴں پر پلاستر کر کے گھر منتقل کر دیا۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...