Home سیاست وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری عہدے سے مستعفی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

گزشتہ ماہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی ہدایات وفاقی کابینہ میں موجود دونوں رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو پہنچا دی گئی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا تھا کہ نچلی سطح تک رسائی کیلئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...